ہائی کورٹ :داعش اورکالعدم تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی بازیابی کے لئے درخواست دائر

ہائی کورٹ :داعش اورکالعدم تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار پنجاب ...
ہائی کورٹ :داعش اورکالعدم تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی بازیابی کے لئے درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے الزام میں مبینہ گرفتار پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسرغالب عطاءکی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، عاصمہ غالب نے اسد منظور بٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 7دسمبر کو اس کے شوہر کو پولیس اور حساس اداروں نے گرفتار کر لیا، میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کے شوہر کو داعش سمیت کالعدم تنظیموں سے تعلقات کے شبے میں حساس اداروں نے گرفتار کیا ہے ، درخواست میں مزیدموقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر کا کسی کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس کے شوہر کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کے شوہر کو بازیاب کراکر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ اس کے شوہر کے خلاف جو بھی الزامات ہیں انہیں بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست میں وزارت دفاع، وفاقی حکومت، محکمہ داخلہ پنجاب ، آئی جی پولیس، لاہور پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید : لاہور