ارکان کیلئے کار پارکنگ کا منصوبہ،سندھ اسمبلی کے ملازمین کے گھر گرا دیئے گئے:متاثرین کا شدید احتجاج

ارکان کیلئے کار پارکنگ کا منصوبہ،سندھ اسمبلی کے ملازمین کے گھر گرا دیئے ...
ارکان کیلئے کار پارکنگ کا منصوبہ،سندھ اسمبلی کے ملازمین کے گھر گرا دیئے گئے:متاثرین کا شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی،(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ارکان اسمبلی کیلئے کار پارکنگ بنانے کیلئے اسمبلی ملازمین کے گھر گرا دیئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ملازمین کئی سالوں سے وہاں رہ رہے تھے اب ان کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کے ملازمین بیوی بچوں سمیت سڑکوں پر آگئے اور شدید احتجاج کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کو فوری طور پر گھر مہیا کئے جائیں۔ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ان سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے۔دوسری طرف مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ان کا کہنا تھا کہ وہ متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے ان کی رہائش کیلئے بندوبست کر دیا ہے جلد ان کو اپنے گھر مہیا کر دیئے جائینگے۔

مزید :

کراچی -