بہت سارے پاکستانیوں کیلئے 10 کروڑ روپے فوری جیتنے کا شاندار موقع، صرف ایک چیز ثابت کریں اور رقم آپ کی!

بہت سارے پاکستانیوں کیلئے 10 کروڑ روپے فوری جیتنے کا شاندار موقع، صرف ایک چیز ...
بہت سارے پاکستانیوں کیلئے 10 کروڑ روپے فوری جیتنے کا شاندار موقع، صرف ایک چیز ثابت کریں اور رقم آپ کی!

  

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) بھوت پریت، کالے جادو، سفلی عملیات، اور مﺅکلوں کو مطیع کرنے والے ’ماہرین‘ ہمارے ہاں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ جہاں ایک طرف جادو ٹونے اور غیر مرئی مخلوقات پر پختہ یقین رکھنے والوں کی کثرت ہے تو وہیں ان کا انکار کرنے والوں کی بھی کمی نہیں۔ مشہور امریکی جادوگر اور تحقیق کار جیمز رینڈی بھی غیر مادی مخلوقات، روحانیت اور روحانی علوم کا انکار کرنے والے مشہور ترین ناموں میں سے ایک ہیں۔ ان کا ادارہ جیمز رینڈی ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن خصوصاً ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہے جو روحانی طاقتیں رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ غیر مادی مخلوقات سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رینڈی فاﺅنڈیشن نے اس طرح کے دعوے کرنے والے لوگوں کے لئے دس لاکھ ڈالر(تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے) کے بھاری انعام کا اعلان کررکھا ہے، اگر کوئی اپنا دعویٰ ثابت کر کے دکھائے۔

مزید جانئے: سو روپے کی چیز لینے رکا اور 10کروڑروپے کا مالک بن گیا

رینڈی فاﺅنڈیشن کا موقف ہے کہ روحانی طاقتیں رکھنے اور غیر مرئی مخلوقات سے تعلقات اور رابطے کا دعویٰ کرنے والے افراد شعبدہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتے، اور اسی بناءپر تقریباً نصف صدی سے رینڈی فاﺅنڈیشن ایسے دعوے کرنے والوں کو چیلنج کررہی ہے۔ 1964ءمیں جیمز رینڈی نے غیر مرئی طاقتوں کی موجودگی یا ان سے رابطے کو ثابت کرنے والے کے لئے ایک ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا جو رفتہ رفتہ بڑھ کر 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ اس انعامی چیلنج کے متعلق باقاعدہ طور پر اصول و ضوابط وضع کئے گئے ہیں اور انہیں شائع بھی کیا گیا ہے۔

رینڈی فاﺅنڈیشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ نصف صدی کے دوران بے شمار شعبدہ بازوں نے ان سے رابطہ کیا لیکن ان میں سے کوئی بھی اپنے دعوے کو قابل تصدیق انداز میں ثابت نہیں کرسکا۔ فاﺅنڈیشن کی طرف سے غیر مادی مخلوقات اور روحوں سے رابطے کی دعوے دار کچھ نامور امریکی شخصیات کو بھی چیلنج کیا گیا، جن میں سلویا براﺅن، روز میری آلتیا اور جان ایڈورڈ جیسے مشہور نام بھی شامل ہیں، مگر یہ تمام چیلنج قبول کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرگئے۔

رینڈی فاﺅنڈیشن کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی منتظر ہیں کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والا کوئی شخص ان کے پاس آئے ، اپنا دعویٰ ثابت کرے اور 10 لاکھ ڈالر کا انعام لے جائے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس