کراچی کے علاقے ماڑی پور میں رینجرز کی کارروائی،3ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں رینجرز کی کارروائی،3ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے ماڑی پور میں رینجرز کی کارروائی،3ملزمان گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )رینجرز نے ماڑی پور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کراچی کے علاقے ماڑی پور میں کارروائی کر کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے نعمت اللہ اور شمریز کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہوں نے75لاکھ روپے کی بنک ڈکیتی کا بھی اعتراف کیا ہے ۔گرفتار کیے گئے تیسرے ملزم فواد عرف چھوٹو کا تعلق گینگ وار سے ہے جو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

مزید : کراچی