ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پہلی رکاوٹ عبور کر لی

ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پہلی رکاوٹ عبور کر لی
ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں پہلی رکاوٹ عبور کر لی

  


میلبورن (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ کی پہلی رکاوٹ عبور کر لی، ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگ نے پہلے راﺅنڈ میں آسٹریلین جوڑی کو شکست دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سال کے پہلے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں ثانیہ مرزا نے اپنے کروشین جوڑی دار ڈوڈگ کے ہمراہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نک کرگیوس اور ایجلا پر مشتمل آسٹریلین جوڑی کو 7-5 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل