کون خفیہ طریقے سے آپ کا فیس بک استعمال کررہا ہے؟ جاننے اور بچنے کا انتہائی آسان طریقہ

کون خفیہ طریقے سے آپ کا فیس بک استعمال کررہا ہے؟ جاننے اور بچنے کا انتہائی ...
کون خفیہ طریقے سے آپ کا فیس بک استعمال کررہا ہے؟ جاننے اور بچنے کا انتہائی آسان طریقہ

  

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)سوشل میڈیا میں فیس بک ایسی چیز ہے جو ہر انٹرنیٹ صارف استعمال کرتا ہے لیکن مختلف ڈیوائسسز پر لاگ ان رہنے کی وجہ سے ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوپاتا کہ ہم کہاں کہاں لاگ ان رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا اکاﺅنٹ کوئی دوسرا شخص استعمال کرسکتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کس طرح ان باتوں سے بچ سکتے ہیں۔

آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ Settings > Security > Where you’re logged on میں جائیں اور جیسے ہی آپ Editکا بٹن دبائیں گے تو ساتھ ہی آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کہاں کہاں اور کس ڈیوائس پر لاگ ان ہوچکے ہیں۔اب آپ چاہیں تو کسی بھی ڈیوائس پر اپنی activityختم کردیں اور چاہیں تو تمام ڈیوائسسز پر یہ عمل لاگو کردیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں سے آپ بآسانی اندزہ لگاسکتے ہیں کہ کس ڈیوائس اور کس آئی پی ایڈریس سے آپ لاگ ان ہوئے تھے۔

خبردار! اگر اپنی ای میل کا کنٹرول اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں تو یہ ایک کام ہرگز نہ کریں، ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی، وہ بات جو ہر انٹرنیٹ صارف کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

مستقبل کے لئے

آپ چاہیں تو مستقبل کے لئے اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کو محفوظ بناسکتے ہیں۔آپو کو بس Settings > Security > Login Alertsمیں جانا ہے اور اب آپ کو اگلی بار کسی بھی ڈیوائس پر لاگ ان ہونے پر نوٹیفیکشن مل جائے گا۔

آپ چاہیں تو انجانی جگہ پر لاگ ان ہونے کی صورت میں اپنے موبائل پر کوڈ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔آپ کو بس Settings > Security > Login Alerts> Approvalمیں جاکر اسے enableکرسکتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی