آپ جو تربوز کھاتے ہیں ، وہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ تربوز کے بارے میں وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی ہوگی

آپ جو تربوز کھاتے ہیں ، وہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ تربوز کے بارے میں وہ بات جو آج تک ...
آپ جو تربوز کھاتے ہیں ، وہ لڑکا ہے یا لڑکی؟ تربوز کے بارے میں وہ بات جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتائی ہوگی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوزڈیسک) آپ نے تربوز تو اکثر کھایا ہوگالیکن ہمیشہ یہ مسئلہ درپیش رہتا ہے کہ کس طرح یہ شناخت کی جائے کہ تربوز مزیدار اور میٹھا ہوگا۔آئیے آپ کو بہترین تربوز کی شناخت کے پانچ طریقے بتاتے ہیں۔

کھیت کا نشان

یہ وہ نشان ہوتا ہے جس میں تربوز کھیت میں پڑا ہوتا ہے یعنی زمین پر موجود ہونے سے یہ نشان اسی جانب بن جاتا ہے۔اگر یہ نشان پیلا یا اورنج پیلا ہوتو یہ بہترین تربوز ہوگا۔ اگر یہ نشان مدھم رنگ کا ہوتویہ ٹھیک ہوگا لیکن جتنا یہ نشان گولڈن ہوگا اتنا ہی یہ لذیذ ہوگا۔

ویبنگ

کاشت کاری کے دوران شہد کی مکھیاں تربوز پر بیٹھتی ہیں اور اگر زیادہ شہد کی مکھیاں اس پر بیٹھیں تو اس پر سیاہ نشان بنتے ہیں اور ایسا تربوز بھی میٹھا ہوتا ہے۔

نر یا مادہ

آپ کے لئے یہ بات حیران کن ہوگی کہ تربوز میں بھی نر اور مادہ ہوتا ہے۔اگر تربوز لمبوترا ہوتویہ نر ہوتا ہے توایسے تربوز زیادہ پانی والے ہوتے ہیں اور اگر تربوز گول اور کم لمبا ہوتویہ مارہ ہوگا اور ایسا تربوز بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

سائز

جب بھی تربوز خریدیں تو اس کے سائز کا دھیان رکھیں۔بہت زیادہ بڑا یا چھوٹا تربوز نہ لیں بلکہ درمیانے سائز کا تربوز زیادہ اچھا ہوگا۔

دُم

اگر تربوز کی دم سبز ہوتواس کا مطلب ہے کہ یہ تازہ تازہ توڑا گیا ہے لہذاابھی یہ میٹھا نہیں ہوگا۔اگر دُم سوکھ جائے تو ایسا تربوز خریدنا چاہیے کہ یہ زیادہ میٹھا ہوچکا ہوگا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس