2016ء کے دوران 282.5 ارب کے جنریٹرز درآمد

2016ء کے دوران 282.5 ارب کے جنریٹرز درآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ سال 2016ء کے دوران 282.5 ارب روپے کے جنریٹرز درآمد کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2016-17 ء کے پہلے چھ ماہ میں جولائے تا دسمبر کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کا درآمدی بل 172.9 ارب روپے رہا ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 10 فیصد زائد ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سال 2012ء سے پاکستان نے اوسطاً ماہانہ 52 ملین ڈالر کی بجلی پیدا کرنے والی مشینری درآمد کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی کی ضروریات کی تکمیل کیلئے بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے تاہم چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبوں کی تکمیل سے توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد ملے گی جس سے جنریٹرز کی قومی درآمدات میں بھی کمی واقع ہو گی اور قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہو گی۔

مزید :

کامرس -