آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس آج بھور بن میں شروع ہو گی

آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس آج بھور بن میں شروع ہو گی

 راولپنڈی ۔22 جنوری ( اے پی پی )راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام’’آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس‘‘(آج ) 23جنوری کو بھوربن میں شروع ہو گی ۔ کانفرنس میں فیڈریشن آف کامرس سمیت 51 چیمبرز کے صدور اور عہدے داران شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ راولپنڈی چیمبر گذشتہ آٹھ برس سے باقاعدگی کے ساتھ کانفرنس کا انعقاد کرواتا ہے ۔ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے ایجنڈے میں سال 2017میں تاجروں کے لیے ممکنہ چیلنجز اور مشکلات کے تدارک کے لیے ممکنہ اقدامات پرتبادلہ خیال ،پاکستان کی معیشیت(ایک عمومی جائزہ)، انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس، ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، قومی قرضے اور سرکلر ڈیٹ (Circular Debt)،پاکستان افغانستان وسطی ایشیا ٹریڈ سمٹ (PACTS)،اورچین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) منصوبہ پر بات چیت کے نکات شامل ہیں ۔دو روزہ کانفرنس کا اختتام 24جنوری کو ہو گا اور اس موقع پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔

مزید : کامرس