خوردنی تیل انڈسٹری میں50 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع

خوردنی تیل انڈسٹری میں50 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آن لائن) خوردنی تیل کی صنعت کے عالمی ماہرین نے پاکستان کو چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے بعد دنیا کی چوتھی بڑی مارکیٹ قرار دے دیا ہے۔پاکستان تیل درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے جہاں خوردنی تیل کی امپورٹ، پروسیسنگ اور اسٹوریج کی سہولتوں میں سرمایہ کاری کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں۔ خوردنی تیل کی مقامی صنعت نے حکومت پر زور دیا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے خوردنی تیل کی درآمد پر عائد ٹیکسوں کو مناسب سطح پرلایا جائے تاہم خوردنی تیل کی صنعت میں اب تک 50ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے جبکہ ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کی وجہ سے خوردنی تیل کی طلب بھی بڑھ رہی ہے اور آئندہ چند سال کے دوران مزید 50ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -