پنجاب کے تمام علاقو ں میں خربوزے کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت

پنجاب کے تمام علاقو ں میں خربوزے کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(اے پی پی ) زرعی ماہرین نے صوبہ کے تمام علاقوں میں خربوزے کی کاشت فروری کے پہلے ہفتہ سے شروع کرنے کی ہدائت کی ہے اور کہا ہے کہ خربوزے کی اقسام ٹی ۔96 اور راوی کو 21سے 35ڈگری سنٹی گریڈ پر ماہ مارچ کے آخر تک کاشت کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ خربوزے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اسے ہر قسم کی زمین میں کاشت کیا جا سکتا ہے تاہم اگر ذرخیر میرا اور پانی کے مناسب نکاس کے نظام پر مشتمل زمین ہو تو خربوزے کی کاشت نہائت ہی موزوں ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خربوزے کی کاشت اور بہتر فصل کے حصول کیلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام تک بیج کا استعمال ہی کافی ہوتا ہے ۔

انہوں نے بتا یا کہ زمین کی تیاری کیلئے ایک مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلانے ، اس کے بعد تین دفعہ عام ہل پھیرنے اور ہر مرتبہ ڈھیلے توڑنے ، زمین کو نرم کرنے و بھر بھر ی بنانے کیلئے سہاگہ بھی چلاناچاہیے کیونکہ اس کے بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے مشورے سے متوازن کھادوں کا استعمال بھی مؤثر نتائج کا حامل ہو سکتا ہے۔

fd/s

Back to Conversion Tool

مزید : کامرس