محکمہ زراعت پنجاب 50ہزار ایکڑ قابل اصلاح اراضی کو کاشتکاری کے لیے موزوں بنائے گا

محکمہ زراعت پنجاب 50ہزار ایکڑ قابل اصلاح اراضی کو کاشتکاری کے لیے موزوں بنائے ...

لاہور(اے پی پی )محکمہ زراعت پنجاب نے 50ہزار ایکڑاراضی کو قابل کاشت بنانے کا منصوبہ شروع کر دیا ۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں اس وقت 3.88ملین ایکڑ رقبہ کاشتکاری کے لیے موزوں ہے ۔ اس کی اصلاح کر کے آنے والے دنوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضرورت کے لیے قابل کاشت بنایاجا سکتا ہے لہٰذا محکمہ زراعت نے اس رقبہ کو قابل کاشت بنانے کا فیصلہ کیا۔ اس منصوبہ سے نہ صرف زرعی رقبہ بڑھے گا بلکہ فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔ کسان پیکیج 2016-17کے تحت اس منصوبے کے لیے 642ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اورموجودہ مالی سال کے دوران 50ہزار ایکڑ بنجر زمین کی اصلاح کر کے اسے کاشتکاری کے لیے موزوں بنایا جائے گا۔ اس منصوبہ سے مستقبل میں 1.2بلین سے 1.5بلین روپے کا فائدہ حاصل ہو گا۔

اور کاشتکار ی کے لیے زرعی رقبے میں اضافہ ہو گاجس سے پنجاب کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید : کامرس