کاشتکار کماد کی منظور شدہ اقسام کا شت کر یں،محکمہ زراعت

کاشتکار کماد کی منظور شدہ اقسام کا شت کر یں،محکمہ زراعت

لاہور(اے پی پی ) محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کماد کی بہاریہ کاشت کیلئے زمیں کی تیاری شروع کردیں کما د کی کاشت کا موزوں وقت مارچ کے وسط تک ہے اس لیے کماد کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے کاشتکار پنجاب میں محکمہ زراعت کی صرف منظورشدہ اقسام کاشت کریں۔کماد کی اگیتی تیار ہونے والی منظور شدہ اقسام میں سی پی77-400، سی پی ایف243، سی پی ایف237، ایچ ایس ایف240اور ایچ ایس ایف 242شامل ہیں۔جبکہ درمیانی تیار ہونے والی اقسام ایس پی ایف 213،ایس پی ایف245، ایس پی ایف 234، سی پی ایف246، سی پی ایف247 اور سی پی ایف 248ہیں۔ایس پی ایف 234صرف راجن پور، بہاولپوراور رحیم یارخان کے اضلاع کے لیے موزوں ہے

۔کماد کی فصل سے بھرپور پیداوار کے حصول کے لیے کاشتکار منظور شدہ اقسام کے صحت مند بیج کا انتخاب کریں اورشرح بیج 100تا120من فی ایکڑرکھیں۔

مزید : کامرس