پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلا ریویو ضائع

پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلا ریویو ضائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف اپنا پہلا ریویو ضائع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق محمدعامر کی گیند جو کہ کینگروز قائد سٹیو سمتھ کی ٹانگ پر لگی جس پر عامر نے ایل بی ڈبلیو اپیل کی مگر امپائر نے آؤٹ نہیں دیا جس پر پاکستان نے ریویو لے لیا ۔
ٹیکنالوجی میں جب ایل بی ڈبلیو کا ری پلے دکھایا گیا تو ٹی وی امپائر نے فیلڈ امپائر ناٹ آؤٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پاکستان کا پہلا ریویو ضائع ہوگیا۔ اب پاکستان کے پاس پورے میچ میں صرف ایک ریویو باقی بچا ہے۔