حسن علی نے کم سکو ردے کر آسٹریلیا کے5کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھا ئی
سڈنی(سپورٹس رپورٹر)سڈنی میں جاری چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیو ی بلے بازوں نے پاکستان کے تمام باولرز کی خوب دھلائی کی تاہم نوجوان میڈیم فاسٹ باؤلر حسن علی سب سے کم سکور دے کر 5وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ۔تفصیلات کے مطابق حسن علی نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میں دس اوورز میں 52رنز د ے کر 5وکٹیں حاصل کیں ۔حسن علی کا پہلا شکار عثمان خواجہ ہوئے ،اس کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون سمتھ کو ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا ۔حسن علی نے چوتھی وکٹ میتھیو ویڈ کی لی اور پانچویں نمبر پر میکسیو ل کو پویلین کی راہ دکھائی ۔