ڈیوڈ بون، میتھیو ہیڈن اور بیٹی ولسن آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

ڈیوڈ بون، میتھیو ہیڈن اور بیٹی ولسن آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(سپورٹس رپورٹر) ڈیوڈ بون، میتھیو ہیڈن اور بیٹی ولسن کو آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ بون اور میتھیو ہیڈن کو آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم کا حصہ بنا لیا گیا ہے جبکہ ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر بیٹی ولسن کو بھی اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ ڈیوڈ بون نے 1984 سے 1996 تک 107 ٹیسٹ میچوں میں 7422 رنز سکور کئے۔ سابق مایہ ناز اوپنر میتھیو ہیڈن نے 1994 سے 2009 تک 103 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 50.73 کی اوسط سے 8625 رنز سکور کئے۔ ان کا بہترین سکور 380 ہے جو انہوں نے 2003 میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔
، یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری بڑی اننگز ہے۔ بیٹی ولسن دوسری خاتون کرکٹر ہیں جنہیں ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔