آسٹریلیا میں موجود شائقین کا شہریار خان کی برطرفی کا مطالبہ
سڈنی( افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ ہے اور جب تک پی سی بی کے معاملات درست نہیں ہوں گے تب تک پاکستانی ٹیم بھی عمدہ پرفارمنس نہیں دکھائے گی اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کو فوری طور پر تبدیل کیاجائے اور کسی ایے شخص کو ان کی جگہ پر یہ عہدہ دیا جائے جو کرکٹ کے کھیل سے واقف ہوں اور اس میں اس کھیل کو ترقی کرنے کا جذبہ بھی ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان کی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین نے کیا اور انہوں نے اس شکست کی تمام تر ذمہ داری پی سی بی پر ڈال دی اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے عبید اور ساجد نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں صرف اور صرف سیاست ہوروہی ہے او جب تک سیاست کا کھیل ختم نہیں ہوتا اس وقت تک پاکستان کی ٹیم کامیابی حاصل نہیں کرسکتی او ر اس کے لئے اب فوری طور پر پاکستان کے وزیر اعظم کو ایکشن لینے کی ضرورت ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ربعیہ اور نازش نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں جاری سیاسی معاملات ٹیم کی شکست کی ذمہ دار ہے اور اس لئے پاکستان کی حکومت اگر کرکٹ میں ترقی چاہتی ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایسے عہدے داروں کو برطرف کردیا جائے ااور کھیل سے مخلص لوگوں کو آگے لایا جائے اورامید ہے کہ جب اس حوالے سے میرٹ پر کام کیا جائے گا تو پاکستان کی کرکٹ ٹیم پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کی کارکردگی میں نمایاں فرق بھی نظر آئے گا۔