بگ بیش لیگ، پہلا سیمی فائنل (کل) پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا

بگ بیش لیگ، پہلا سیمی فائنل (کل) پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان ...

میلبورن ۔ 22 جنوری (اے پی پی) چھٹی بگ بیش ٹی 20 کرکٹ لیگ کا پہلا سیمی فائنل (کل) منگل کو پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی بگ بیش لیگ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئی ہے اور ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ 25 جنوری کو دوسرے سیمی فائنل میں برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں برسبین میں مدمقابل ہوں گی جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 28 جنوری کو ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی