انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے دیگر ممالک مدد کریں:انضمام الحق

انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے دیگر ممالک مدد کریں:انضمام الحق

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی کو دیگر ممالک کی مدد درکار ہے،کیونکہ غیر ملکی کھلاڑی اور انٹرنیشنل تنظیمیں جب تک تعاون نہیں کریں گی دنیا کو علم ہی نہیں ہو سکے گا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہو چکی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں جب تک سکیورٹی کے حالات اچھے نہیں تھے تو پی سی بی نے خود بھی حکومتی ہدایت کے تحت غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان مدعو کرنے سے گریز کیا لیکن اب حالات پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ بہتر ہیں۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فیکا حکام اپنا وفد پاکستان بھیجیں تاکہ انہیں علم ہو سکے کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے مکمل محفوظ ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی