آسٹریلین اوپن کی تاریخ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ

آسٹریلین اوپن کی تاریخ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ

کینبرا/میلبورن (اے این این)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔میلبرن میں کھیلے جا رہے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ اتوار کو اس وقت دیکھنے کو ملا جب برطانیہ کے اینڈی مرے جرمنی کے میشا زویرو کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔63 منٹ تک جاری رہنے والے پہلے سیٹ میں مرے کی سروس تین مرتبہ بریک ہوئی لیکن وہ 5-7 سے سیٹ ہار گئے۔دوسرے سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مابلہ دیکھنے کو ملا۔

اور زویریو نے چار سیٹ پوائنٹ بچائے لیکن عالمی نمبر ایک ے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بیک ہینڈ ریٹرن کے ذریعے سیٹ جیت کر مقابلہ 1-1 سیٹ سے برابر کردیا۔اس کے بعد جرمن کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرا سیٹ 6-2 اور چوتھے سیٹ میں مرے کو 6-4 سے آؤٹ کلاس کر کے ایونٹ کے مردانہ مقابلوں میں دوسرا بڑا اپ سیٹ کردیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی