ریجنل ون ڈے کپ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے مابین سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

ریجنل ون ڈے کپ، اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے مابین سیمی فائنل آج کھیلا ...

اسلام آباد(اے پی پی) ریجنل ون ڈے کپ کا پہلا سیمی فائنل (آج) پیرکو اسلام آباد اور کراچی وائٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام ریجنل ون ڈے کپ اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اسلام آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل (کل) منگل کو کراچی بلیوز اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئن کا فیصلہ 27 جنوری کو ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی