خیبر پختونخواہ باسکٹ بال چمپئن شپ کیلئے کراچی ٹیم کا اعلان

خیبر پختونخواہ باسکٹ بال چمپئن شپ کیلئے کراچی ٹیم کا اعلان

کراچی (آئی این پی)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے خیبر پختونخواہ میں منعقد ہونے والی بی گریڈ باسکٹ بال چمپئن شپ کے لئے کراچی باسکٹ بال کی 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔کراچی باسکٹ بال ٹیم کی قیادت طلحہ امجد خان کرینگے ۔دیگر کھلاڑیوں میں علی چن زیب ،وارین انتھونی ،دانش حنیف ،اسد علی ،فیصل احمد کاظم عباس ،اسد امام ،سیف اللہ ،تشفین احمد ،محمد طلال اور عثمان حیدر خان شامل ہیں ۔جبکہ منیجر محمد یعقوب ،کوچ یعقوب قادری ،ویڈیو انیلسٹ دلاور عباس خان اور فزیو تھراپسٹ عبدالرزاق خان شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی