حسن علی نے اچھی باؤلنگ کی ہمیں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے :محمد یوسف

حسن علی نے اچھی باؤلنگ کی ہمیں حوصلہ افزائی کرنی چاہیے :محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ حسن علی نے اچھی باؤلنگ کی ہمیں حسن علی کی بالنگ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے،ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔حسن علی کے علاوہ باقی تمام بالرز کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی۔نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ۔حسن علی کے علاوہ باقی تمام بالرز کی کارکردگی غیر متاثر کن رہی ۔واضح رہے پاکستانی بالر حسن علی نے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کے آؤٹ ہونے والے تمام 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔قبل ازیں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 353 رنز بنائے اور اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔