ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف کیریئر کی 12 ویں سنچری جڑدی

ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کیخلاف کیریئر کی 12 ویں سنچری جڑدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(اے این این)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھے ون ڈے میچ میں کینگروز اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سنچری جڑدی۔ تفصیلات کے مطابق وارنر نے پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیریئر کی 12 ویں سنچری مکمل کی۔ڈیوڈ وارنر جو کہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں نے اس سے قبل پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی 2 سنچریاں بنائی تھیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین چوتھا ون ڈے جاری ہے ۔قبل ازیں آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔