سٹیون سمتھ ایک رن کے فرق سے نصف سنچری سے محروم

سٹیون سمتھ ایک رن کے فرق سے نصف سنچری سے محروم

سڈنی(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز سٹیون سمتھ ایک رن کے فرق سے کیریئر کی 17 ویں نصف سنچری نہ بنا سکے۔ سٹیون سمتھ نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 49 رنز بنائے، بدقسمتی سے وہ ایک رن کے فرق سے نصف سنچری مکمل نہ کر سکے۔ انہیں حسن علی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی