’ماں میں نے اپنے جسم پر یہ ٹیٹو بنوالیا ہے‘ اس عرب لڑکی نے اپنی ماں کو یہ پیغام بھیجا تو آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا، جان کر آپ بھی تعریف کرنے مجبور ہوجائیں گے

’ماں میں نے اپنے جسم پر یہ ٹیٹو بنوالیا ہے‘ اس عرب لڑکی نے اپنی ماں کو یہ ...
’ماں میں نے اپنے جسم پر یہ ٹیٹو بنوالیا ہے‘ اس عرب لڑکی نے اپنی ماں کو یہ پیغام بھیجا تو آگے سے ایسا جواب مل گیا کہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا، جان کر آپ بھی تعریف کرنے مجبور ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن ایک معقولیت کی حد میں رہے تو، ورنہ مہنگا بھی پڑ سکتا ہے، جیسا کہ اس مراکشی نژاد امریکی لڑکی کو پڑ گیا، جسے مذاق کرنے پر اس کی ماں نے واپس مراکش رہنے کے لیے بھیج دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے 21سالہ نادیہ نے اپنی ماں کو موبائل فون پر پیغام بھیجا، جو اس وقت گھر سے باہرتھی، کہ ’’ماما! مجھے آپ سے بات کرنی ہے۔‘‘ ماں نے جواب دیا کہ ’’بولو۔‘‘ نادیہ نے لکھا’’مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ کو یہ کیسے بتاؤں کیونکہ آپ یہ سن کر بہت غصے میں آ جاؤ گی۔‘‘ ماں نے جواب میں لکھا ’’تو پھر میرے گھر آنے کا انتظار کر لو۔‘‘ نادیہ نے جواب دیا کہ ’’آپ کو گھر آنے پر بتایا تو پھر مجھے گھر سے بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔‘‘

مزیدپڑھیں:شدید سردی میں یہ جاپانی شہری برہنہ حالت میں دوڑ کر کہاں اور کیوں جارہے ہیں؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا
اس پر ماں نے لکھا کہ ’’چلو پھر بتاؤ۔‘‘ اب نادیہ نے مدعے پر آتے ہوئے لکھا کہ ’’مامامیں نے کل اپنے جسم پر ٹیٹو بنوا لیا تھا۔ مجھے اس کا بالکل پتا ہی نہیں چلا کیونکہ میں نے بہت زیادہ شراب پی ہوئی تھی۔ لیکن میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں لیزر یا کسی بھی اور طریقے سے ٹیٹو مٹا دوں گی، تم پلیز بابا اور بھائیوں کو مت بتانا۔‘‘یہ پیغام ملتے ہی نادیہ کی ماں تو جیسے غصے سے لال ہو گئی اور پیغامات کی بوچھاڑ کر دی۔ اس کی زبان بھی یک لخت انگریزی سے عربی ہو گئی۔ عربی میں اس نے پے درپے نادیہ کو میسیج بھیجے کہ’’’کیا؟ ‘’اوہ میرے خدا! ‘’کہہ دو کہ تم جھوٹ بول رہی ہو‘ ’اوہ میرے خدا‘ ’کیا یہ میری بیٹی ہے؟ ‘’کیا تم جانتی ہو کہ لوگ ہمارے بارے میں کیا کہیں گے؟‘’مجھے یقین نہیں آ رہا کہ تم نے شراب بھی پی تھی‘’تم میری بیٹی نہیں ہو سکتیں، میری بیٹی یہ سب نہیں کر سکتی‘’اللہ کا کیا فرمان ہے؟‘’ٹیٹو نہیں، جسم پر کچھ نہیں بنانا‘’میں ابھی تمہارے باپ کو فون کررہی ہوں، ہم تمہیں واپس مراکش بھیج رہے ہیں‘‘‘
رپورٹ کے مطابق نادیہ نے اس ساری گفتگو کے سکرین شاٹس اور گفتگو کے بعد اپنی ماں کے غصے میں گھر میں داخل ہونے کی ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے جنہیں اب تک 9ہزار سے زائد صارفین ری ٹویٹ اور ساڑھے 12ہزار لائیک کر چکے ہیں۔ کچھ ہی دن بعد نادیہ نے دوبارہ ٹویٹ کیا کہ اسے واقعی واپس مراکش بھیج دیا گیا ہے۔ اس نے اس ٹویٹ میں مراکش کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے اور تصویر کے اوپر لکھا ہے ’’سوچو، میں مراکش میں رہ رہی ہوں، شکریہ ٹرمپ۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -