بھارتی گلوکار میکا سنگھ بنے ڈونلڈ ٹرمپ کے مہمان

بھارتی گلوکار میکا سنگھ بنے ڈونلڈ ٹرمپ کے مہمان
بھارتی گلوکار میکا سنگھ بنے ڈونلڈ ٹرمپ کے مہمان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن(آئی این پی) بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ عشائیہ میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا۔میکا سنگھ نے سوشل میڈیا پر عشائیے کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں درج تھا کہ ‘ یہ میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے نو منتخب امریکی صدر کے عشائیے کیلئے واشنگٹن ڈی سی مدعو کیا گیا۔گلوکار نے ایک اورویڈیوبھی شیئر کی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیٹی ایونکا کی تعریفیں کرتے نظر آئے۔میکا سنگھ بولی وڈ میں فلموں میں کئی ہٹ گانے گا چکے ہیں اور ان کی منفرد گائیکی کے باعث ان کے بھارت کے باہر بھی کئی مداح موجود ہیں۔انھوں نے عشائیے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے ساتھ سیلفی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں انھوں نے ایونکا کی بہترین مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : کلچر