سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی صورت میں بھارت سے قانونی جنگ لڑنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی صورت میں بھارت سے قانونی جنگ لڑنے کے لیے ...
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کی صورت میں بھارت سے قانونی جنگ لڑنے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوںکی صورت میں قانونی جنگ لڑنے کے لیے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیدی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹارنی جنرل اشتر علی اوصاف کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اور معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں معاملہ عالمی بینک کے ساتھ اٹھانے کے لیے اسٹریٹیجی بنائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹاسک فورس اپنی پہلی رپورٹ 25 جنوری میںو وزیراعظم کو پیش کرے گی اور ٹاسک فورس کی رپورٹ کی روشنی میں سندھ طاس معاہدے کا معاملہ عالمی بینک کے سنیئر وائس پریذیڈنٹ کے ساتھ اٹھایا جائے گا جن کی 26جنوری کو پاکستان آمد متوقع ہے۔

وہ آدمی جو دنیا بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرکے انہیں افغان طالبان کے علاقوں میں سیر کروانے لیجاتا ہے، یہ کیسے ممکن ہے اور کیا طالبان اسے کچھ نہیں کہتے؟ ایسی حیران کن تفصیلات آپ نے پہلے کبھی نہ پڑھی ہوں گی

مزید : قومی