عظیم قربانیاں پیش کرنے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہوں ، سیمی راحیل
لاہور (فلم رپورٹر ) سینئر اداکارہ سیمی راحیل نے کہا ہے کہ دہشت گری کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں پیش کرنے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وطن کے ان سپوتوں نے اپنا آج قوم کے کل پرقربان کردیا ہے جس کو قوم قیامت تک یاد رکھے گی ۔دعا ہے کہ پاکستان میں جلد سے جلد مکمل امن قائم ہواور پھر سے پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے ۔ سیمی راحیل نے کہا کہ ان دنوں ٹی وی ڈراموں کی طرف بھرپور توجہ دے رہی ہوں ،شوبز کے ساتھ اپنے گھر کو بھی مساوی وقت دیتی ہوں اورفارغ اوقات میں گھر اور فیملی میری پہلی ترجیح ہوتی ہے ۔