ڈائریکٹرعاصم علی نے کینیڈا میں وینٹیج فلم پروڈکشن کے نام سے ادارہ قائم کرلیا

ڈائریکٹرعاصم علی نے کینیڈا میں وینٹیج فلم پروڈکشن کے نام سے ادارہ قائم کرلیا
 ڈائریکٹرعاصم علی نے کینیڈا میں وینٹیج فلم پروڈکشن کے نام سے ادارہ قائم کرلیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی کے معروف سینئر ڈائریکٹرعاصم علی نے کینیڈا میں وینٹیج فلم پروڈکشن کے نام سے ادارہ قائم کرلیاہے۔عاصم علی کینیڈا کے ساتھ مل کر فلم اور ٹی وی کے مختلف پراجیکٹس بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ دنوں انہوں نے کنیڈین پارلیمنٹ کے ممبر شون چین سے بھی ملاقات کی ہے ۔شون چین سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ پراجیکٹس کے حوالے سے بات کی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم علی نے بتایا کہ کنیڈین ممبر پارلیمنٹ سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزا رہی مجھے امید ہے کہ آئندہ ہونے والی ملاقات میں ہم کسی نہ کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گے۔میں ان دنوں کراچی میں ایک پراجیکٹ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جبکہ اگلی ڈرامہ سیریل کینیڈا میں بنانا چاہتا ہوں۔ڈرامہ سیریل کی کاغذی کاروائی مکمل ہوتے ہی کاسٹ فائنل کروں گا۔عاصم علی نے بتایا کہ تمام معاملات طے ہونے کے بعد اپریل میں ریکارڈنگ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

مزید : کلچر