سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے،شیبا رانی

سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے،شیبا رانی

لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج کی معروف پرفارمر شیبا رانی نے کہا ہے کہ سٹیج سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے سٹیج عام آدمی کی تفریح کا شاندار ذریعہ ہے۔ ماں باپ کی خدمت میری زندگی کا اولین مقصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیرئیر میں بے شمار ڈرامے کئے ،ڈانس پر عبور رکھنے کے باوجود کبھی مغرور نہیں ہوئی ۔میں نمبر ون کی قائل نہیں ہوں ہر فنکار کو فن اپنا لوہامنواتا ہے ،سب سے بہترین منصف ناظرین ہوتے ہیں جو فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کا کام اچھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رقص ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور سٹیج کا مستقبل روشن ہے ،میڈم نرگس کی واپسی سے سٹیج کی صنعت کو ایک بہت بڑا حوصلہ ملا ہے ،شائقین کی بڑی تعداد دوبارہ تھیٹر کا رخ کررہی ہے ۔معیاری ڈراموں کی نمائش سے تھیٹر کی رونقیں دوبارہ آباد ہو سکتی ہیں ۔

شیبا رانی نے کہا کہ فن کے میدان میں فحاشی ،عریانی کا سہارا لئے بغیر معیاری پروگرام پاکستان کے مقابلے میں کوئی ملک نہیں کرسکتا ،میں نے متعدد ممالک کا دورہ کیا ہے جہاں پاکستانی فنکاروں کو جنتی عزت ملتی ہے وہ کسی اور ملک کے فنکار کو نہیں ملتی ۔

مزید : کلچر