نجی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’محبت خواب سفر‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

نجی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’محبت خواب سفر‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری
 نجی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’محبت خواب سفر‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)مومنہ درید پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جانے والی میگا ڈرامہ سیریل ’’محبت خواب سفر‘‘کی ریکارڈنگ کراچی میں جاری ہے جس میں سحر افضل ،سنگیتا،محمود اسلم،رباب ہاشم،زین،بابر خان،منزہ ،فائق خان اور نجیبہ خان حصّہ لے رہے ہیں جبکہ ’’محبت خواب سفر ‘‘کی ڈائریکشن کے فرائض عاصم علی انجام دے رہے ہیں جبکہ ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر تسلسل سے جاری ہے۔اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سحر افضل نے کہ اگر چہ میں ایکٹنگ باقاعدگی سے کررہی ہوں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ منتخب کام ہی کروں۔انہوں نے کہا کہ’’محبت خواب سفر‘‘کاسکرپٹ بہت اچھا ہے جس میں مجھے پرفارمنس سے بھرپور کردارکرنے کا موقع ملا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ڈراموں کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کام کررہی ہوں ۔حال ہی میں ایک نیا پراجیکٹ سائن کیا جس کی تفصیلات جلد ہی منظرعام پر آئیں گی۔

ڈائریکٹر شاہد ظہور کی نئی ڈرامہ سیریل’’امام ضامن‘‘میں بھی ایک منفرد رول میں نظر آؤں گی۔

مزید :

کلچر -