مناسب رشتہ ملتے ہی شادی کرلوں گی ،اداکارہ و ماڈل سونو علی

مناسب رشتہ ملتے ہی شادی کرلوں گی ،اداکارہ و ماڈل سونو علی

لاہور ( فلم رپورٹر) گلوکارہ اداکارہ وماڈل سونو علی نے کہا ہے کہ مناسب رشتہ ملتے ہی شادی کرلوں گی۔ان دنوں گھر والے میری شادی کے لئے لڑکا تلاش کررہے ہیں۔سونو علی نے کہا کہ مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ہمیشہ عزت پاتے ہیں ، خدانے انسان کو اچھے مقصد کے لئے دنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم خدا کے احکامات کے مطابق زندگی گزار سکیں ۔انہوں نے کہا کہ اداکاری کے شعبے میں نئے لوگوں کی آمد سے ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے ۔ڈراموں میں ہر طرح کے کردار شوق سے ادا کرتی ہوں ۔ پاپ میوزک شروع سے ہی میرا پسندیدہ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عام زندگی میں سادہ طبیعت کی مالک ہوں ، کم بولتی ہوں اور سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔

مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پرموشن نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مزید : کلچر