سمندرپار مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں جنہوں نے پاکستان کانام روشن کیا، افضال بھٹی

سمندرپار مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں جنہوں نے پاکستان کانام روشن کیا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ دیارغیر میں بسنے والے پاکستانی قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سمندرپار مقیم پاکستانی ہمارے ملک کے ایسے سفیر ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے دنیابھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی ہدایت پرقائم اوپی سی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اضلاع کی سطح پر قائم ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیاں بھی سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ اوورسیز پاکستانی پنجاب کے سرکاری اداروں سے متعلق اپنے کسی بھی مسئلہ کے حل کیلئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں، ان کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔افضال بھٹی نے مزید کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کی آن لائن رجسٹریشن کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کمپلینٹ پورٹل قائم کیاگیاہے جس کے ذریعے شکایات کواضلاع اور دیگر متعلقہ اداروں تک پہنچا کر ان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔