اے ٹی آئی کا سوشل میڈیا کے منفی استعمال کی روک تھام کیلئے مہم چلائے کا اعلان
لاہور(خبرنگار) اے ٹی آئی سوشل میڈیا کے منفی استعمال کی روک تھام کے لئے مہم چلائے گی اس سلسلہ میں ملک بھر میں نوجوانوں کی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا،فرضی ناموں سے پیجز چلانے والے گستاخ فتنہ پروروں کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ اور 295سی کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔ حکومت فارن فنڈڈ این جی اوز اور غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والی ملک اور اسلام دشمن این جی اوز پر پابندی لگائی جائے۔ گرفتار گستاخان رسول کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ جبران ناصرکے تازہ بیانات سے عاشقان رسول کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انسداد توہین رسالت کے لئے عالمی سطح پر موثر قانون سازی اورگر فتار گستاخان رسول کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اے ٹی آئی کی میزبانی میں اہل سنت جماعتوں کے ’’ میڈیا سیکریڑیز کانفرنس‘‘ مشتر کہ اعلامیہ جاری