عمرا ن خان کی سیاست سے دشمن کے ایجنڈے کی بو آ رہی ہے،پرویز ملک

عمرا ن خان کی سیاست سے دشمن کے ایجنڈے کی بو آ رہی ہے،پرویز ملک

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن اسمبلی محمد پرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمرا ن خان کی سیاسی تربیت ہونے والی ہے،ان کی سیاست سے دشمن کے ایجنڈے کی بو آ رہی ہے، وہ قوم کو منتشر کررہے ہیں جبکہ یہ وقت قوم میں انتشار پیدا کرنے کا نہیں بلکہ متحد کرنے کا ہے،بار بار ناکامیوں کے باوجود ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی اپنی کھوٹی ہو چکی ہے ،قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے،اسلام آباد بند کرنے کی سازش کے پیچھے دراصل ملک کی تیز رفتار ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خوف تھاانہیں یہ خوف تھا کہ اگر عوامی فلاح کے جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی ادارے پوری آب و تاب کے ساتھ کام شروع کرچکے ہیں، بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار بنایا جائے گا وہ جمہوریت کا حصہ ہیں ان کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1