سرکاری ہسپتال عوام کے لئے موت کے کنووں میں تبدیل ہو چکے، حافظ زبیر

سرکاری ہسپتال عوام کے لئے موت کے کنووں میں تبدیل ہو چکے، حافظ زبیر

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور لاہور کے حلقہ این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈڑ حافظ زبیر کار دار نے کہاہے کہ اس وقت پنجاب کے سرکاری ہسپتال عوام کے لئے موت کے کنووں میں تبدیل ہو چکے ہیں اور ان ہسپتالوں میں کریشن کا بازار بھی گرم ہے اور سرکاری ڈاکٹرز بھاری تنخواہیں لینے کے با وجود حکومت اور مریضوں کو چونا لگا رہے ہیں اس کے باوجود پنجاب کے وزیرصحت اور مشیر فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں کرتے ،جناح ہسپتال میں مریض خاتون کی ہلاکت اور گنگارام ہسپتال میں بچے کا بازو ناکارہ بن جانا مسیحا کی مریضوں سے دشمنی کا واضع ثبوت ہے جیسے حکمران جابر اور ظالم بن چکے ہیں ویسے ڈاکٹرز نے بھی انہی کا روپ دھار چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1