پیپلز پارٹی کی ریلی میں لیڈر ان کی تقاریر ہماراسے دل دکھا، رانا ارشد

پیپلز پارٹی کی ریلی میں لیڈر ان کی تقاریر ہماراسے دل دکھا، رانا ارشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب را نا محمد ارشد نے کہا ہے کہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جگہ جگہ فول پروف سکیورٹی دی گئی تاہم ان کے لیڈر ان کی تقاریر سے ہمارا دل دکھا۔ پانامہ کا ہنگامہ محض یک نکاتی ایجنڈہ پر مبنی ہے اور جس کے تحت کسی بھی طرح عوامی وزیراعظم کوشارٹکٹ کے ذریعے راستہ سے ہٹا یا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی عوام کبھی بھی اس طرح کے شارٹ کٹس قبول نہیں کریگی۔انھوں نے کہا کہ رواں پارلیمانی سال میں اب تک ریکارڈ قانون سازی کی گئی ہے۔ قانون سازی کے موقع پر کورم پورا ہوتاہے تاہم سوال جواب اور عمومی بحث کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی کورم کی نشاندہی بلا جوازہوتی ہے۔ ایسی پریکٹس دنیا کی کسی اسمبلی میں نہیں ہوتی ۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کو سنجیدہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔رانا ارشد نے کہا کہ بطور سیاسی ورکر میرا مشاہدہ ہے کہ ماضی میں مقبول لیڈ ر شپ کو غیر سیاسی اور غیرجمہوری طریقوں سے ہٹانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں اور یہی طریقہ کار دور حاضر کی مقبول قیادت میاں محمد نواز شریف کے ساتھ وضع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ماضی کے اور موجودہ حالات میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اب عوام زیادہ با شعور ہیں۔اب وہ غیر سیاسی قوتوں کو وزیراعظم پاکستان کے خلاف کسی بھی غیر جمہور ی اقدام کی بھرپور مخالفت کرینگے۔