اورنج لائن ٹرین میں بد عنوانی کے ثبوت روزانہ سامنے آتے ہیں، نوٹس نہیں لیا جاتا

اورنج لائن ٹرین میں بد عنوانی کے ثبوت روزانہ سامنے آتے ہیں، نوٹس نہیں لیا ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین میں بد عنوانی کے ثبوت روزانہ سامنے آتے ہیں لیکن حکمران نوٹس نہیں لیتے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اورنج لائن ٹرین حکمرانوں کو پسندیدہ منصوبہ ہے لیکن ابھی تک اس منصوبہ میں اب تک بد عنوان کے لئے ثبوت سامنے آچکے ہیں ، حکومتی ادارے جب ٹھیکہ دار بن جائیں تو پھر شفافیت پر سوالیہ نشان لگ جاتا ہے ،انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کرکے تمام فنڈز اورنج لائن پر لگا دئیے گئے ہیں اس کے باوجودابھی تک اس منصوبہ پر بہت سی سوالات اٹھ رہے ہیں عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں اور حکمران ایسے منصوبے بنا رہے ہیں جن سے عوام کوفائدہ نہیں ،حکمرا ن اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1