نامہ لیکس کا کیس (ن) لیگ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردے گا

نامہ لیکس کا کیس (ن) لیگ کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے جتنے مرضی وزیر ‘مشیر ‘مرید اور حواری اکھٹے ہو جائیں یہ سب ملکر بھی پاناما لیکس کے کیس میں نواز شریف کو نہیں بچا سکتے پانامہ لیکس کا کیس (ن) لیگ کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردے گا ‘قصور کے عوام نے عمران خان کے جلسہ میں شرکت کرکے عمران کے حق میں اور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کو پنجاب میں بھی نشست نہیں ملے گی اس جماعت کے کارکن اپنی باقی زندگی اپنے لیڈروں کی کرپشن کی داستانوں کی وضاحتیں کرتے ہوئے ہی گذار دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں اللہ کے فضل سے پی ٹی آئی کی جیت ہو گی اور (ن) لیگ کو شکست فاش ہو گی عمران خان اس کیس کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ میں بیس کروڑ پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی طاقتور شخص کا احتساب ہو رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس کیس میں پہلی مرتبہ کسی با اثر شخص کو سزا ملے گی اور پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔