(ن)لیگ کی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو گئی ہے، ڈاکٹر شاہد صد یق

(ن)لیگ کی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو گئی ہے، ڈاکٹر شاہد صد یق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی) سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کی حکومت ہر شعبے میں ناکام ہو گئی ہے، تحریک انصاف قوم کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی،اگلے سال بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی ڈیڈ لائن دینے والے سردیوں میں بھی آٹھ سے بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں۔ اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف تحریک انصاف نے جو شعوری مہم چلائی ہوئی ہے وہ حکمران جماعت کو ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ پانامہ لیکس پر پوری قوم وزیر اعظم کا احتساب چاہتی ہے نواز شریف پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے انکشافات پر حساب دیں یا پھر مستعفی ہوں۔انہوں نے مز ید کہاکہمیاں صاحبان بہت یوٹرن لے چکے ہیں‘وزیراعظم نے پانامہ معاملے پر قوم کو گمراہ کیا ہے‘وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریرساری دنیا نے سنی ہے و زیراعظم نے کہا تھا استثنی نہیں مانگوں گااب وزیراعظم کے وکیل نے استثنیٰ کس لیے مانگا ہے؟