مسلم لیگ ن 2018کے الیکشن میں جیتنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ، سعدیہ سہیل

مسلم لیگ ن 2018کے الیکشن میں جیتنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ، سعدیہ سہیل

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کی رہنما سعدیہ سہیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 2018کے الیکشن میں جیتنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔الیکشن سے قبل ہی پانامہ لیکس کے فیصلے نے انکی سیاست کا خاتمہ کر دینا ہے۔کرپشن ثابت ہو جانے پر کس منہ سے ن لیگی حکمران عوام میں جائیں گے

دوسری جانب انہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو ذلیل و خوار کرنے کے سوا دیا بھی کچھ نہیں جو انکو ووٹ مل سکیں ۔صرف سٹرکیں اور پل بناکر کمیشن کھایا گیا جبکہ عوام سرکاری ہسپتالوں میں عدم سہولیات کے باعث مرتے رہے۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سرکاری وسائل سے الیکشن کی کمپین شروع کر رکھی ہے جو کروڑوں روپے کے اشتہارات چلائے جار ہے ہیں ۔اگر حکومت نے منصوبوں پر کام بھی کیا ہے تو اسکی تشہیر کرنے کا کیا جواز ہے ۔دونوں بھائیوں نے سرکاری وسائل سے اپنی تشہیر کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔کسی بھی محکمہ کے اشہتارات ہوں تصاویر ان دونوں بھائیوں کی اس پر آویزاں ہوتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1