لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے محض بیانات کی حد تک ہیں، چودھری منور

لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے محض بیانات کی حد تک ہیں، چودھری منور

لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما ؤں چودھری منور انجم اور واجد علی شاہ نے کہاہے کہ حکمرانوں کے بجلی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے محض اخباری اور میڈیا کے بیانات کی حد تک ہیں عملی طور پر عوام کو ایسا کچھ بھی نہیں مل سکا ہے اس وقت ادویات کی قیمتوں میں 5 ،چینی کی قیمتوں میں 4مرتبہ اضافہ ہوا جبکہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی 60فیصد تک اضافہ ہوا عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی کمی کا پورا ریلیف عوام کو منتقل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہ اکہ اس وقت پنجاب میں لا قانونیت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے عوام ریلیف کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں حکمرانوں کی گڈ گورنینس کے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1