مغرب نے ہمیشہ اسلام کے چہرے کو مسح کر نے کی ناکام کوشش کی ہے،مولانا محمد امجد

مغرب نے ہمیشہ اسلام کے چہرے کو مسح کر نے کی ناکام کوشش کی ہے،مولانا محمد امجد

لاہور(نمائندہ خصوصی ) جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹر ی جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ ٹرمپ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بیان ہی نہیں دیا بلکہ طے شدہ پالیسی کو دنیا کے سامنے رکھا ہے ،مغرب نے ہمیشہ اسلام کے چہرے کو مسح کر نے کی ناکام کوشش کی ہے ،اسلام توامن اور سلامتی کا دین ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہودی اور ہندوانتہائی پسندی کہیں نظر نہیں آتی یہ باتیں مولانا محمد امجد خان نے جے یو آئی لاہور کے نائب امیر مولانا قاری نذیر احمد کی رہائش گاہ الحمد کالونی اقبال ٹاؤن میں قاری معاویہ محمود ،قاری محمد طیب سے تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہاکہ اسلام کے خلاف تمام تر منفی پڑوپیگنڈوں کے باجودپوری دنیا میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے انہوں نے کہاکہ نہتے فسلطینیوں پر یہودی مظالم اورکشمیری میں ہندو مظالم کی انتہاء ہوچکی ہے لیکن مغرب نے اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں انہوں نے کہاکہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے اور اسی نظام نے دنیا میں امن ،محبت اور اخوات کو عام کیا ہے انہوں کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ مغرب اور امریکہ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں اور پوری دنیا کی آواز سنیں جو غربت اور بد امنی کا خاتمہ چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ اپریل 2017میں ہونے والے صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں یہ اجتماع پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا جس سے امام الحر مین شریفین الشیخ عبد الرحمن السدیس بھی خطاب کریں گے انہوں نے کہاکہ اس اجتماع میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اپنے خصوصی خطاب میں عالم اسلام خصوصا پاکستان کے خلاف سازشوں سے پردہ اٹھائیں اور ان کے مقابلہ کے لیئے پالیسی دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1