غازی آباد کے مسائل بارے لارڈ میئر کو تحریری طور پر شکایت کر دی ہے،وائس چیئرمین

غازی آباد کے مسائل بارے لارڈ میئر کو تحریری طور پر شکایت کر دی ہے،وائس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) سروئے میں یونین کونسل 159غازی آباد کے وائس چیئرمین چودھری ارشد محمود نے بتایا کہ صفائی کی ناقص صورتحال ، گلیوں کے بوسیدہ اور مضر صحت پانی کے بارے لارڈ میئر کو تحریری طور پر شکایت کر دی ہے۔ امید ہے کہ لارڈ میئر کرنل (ر) مبشر جاوید نوٹس لے کر ہماری آبادی کے کئی سالوں کے دیرینہ مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ کو بھی صفائی کی ناقص صورتحال سے آگاہ کر چکے ہیں جبکہ اس حوالے سے زونل افسر باقر بٹ اور یونین کونسل کے سپروائزر سلمان نے بتایا کہ یوسی میں کئی سالوں سے سینٹری ورکرز کی کمی ہے۔ آبادی کے لحاظ سے صفائی ممکن نہ ہے۔ اس کے باوجود پوری کوشش کی جاتی ہے۔ ایس ڈی او واسا عبدالرحمن نے بتایا کہ پرانی اور بوسیدہ سپلائی لائنوں کو مرحلہ وار تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس میں متعدد گلیوں میں پرانی واٹر اور سیوریج کی لائنیں تبدیل کر چکے ہیں جبکہ ایکسیئن لیسکو کینٹ ندیم ملک نے بتایا کہ محلہ ریاض پورہ اور عثمان نگر کی 6 گلیوں کی پرانی تاروں کوتبدیل کر دیا گیا ہے، باقی کام بھی سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری ہے۔