غازی آباد ، یوسی 159کے سیوریج بند ، ٹوٹی گلیاں ، مضر صحت پانی سے بیماریاں پھیلنے لگلیں

غازی آباد ، یوسی 159کے سیوریج بند ، ٹوٹی گلیاں ، مضر صحت پانی سے بیماریاں ...

 لاہور(لیاقت کھرل) غازی آباد یونین کونسل 159 میں صفائی کی ناقص و ناگفتہ بہہ صورتحال،واٹر سپلائی اور سیوریج کی کئی کئی فٹ گہری لائنیں، مضر صحت پانی، سیوریج کی بندش، ٹوٹی پھوٹی گلیاں، بجلی کی لٹکتی ہوئی تاری،آبادی کے مکین ’’پاکستان‘‘کی ٹیم کے سامنے پھٹ پڑے، مکینوں کا لارڈ میئر لاہور، ایم ڈی سالٹ ویسٹ اور ایم ڈی واسا سمیت چیف ایگزیکٹو لیسکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ اس موقع پر محلہ ریاض پورہ کی گلی نمبر3 کے مکینو حاجی محمد شفیع ، محمد اسلم، سابق کونسلر حاجی گلزار احمد نے بتایا کہ ان کی گلی اور محلے میں کئی کئی روز تک سینٹری ورکر نہیں آتا ہے۔ صفائی کی ناقص صورتحال پر سینٹری انسپکٹر اور دروغہ کو متعدد بار شکایات کر چکے ہی۔ اس موقع پر چودھری چھبا گجر اور محمد صدیق نے بتایا کہ واٹر اور سیوریج کی سپلائی لائنیں کئی کئی سال پرانی اور گہری ہی۔ بوسیدہ ہونے پر آپس میں مکس ہو چکی ہیں۔ جس سے بارش ہوتے ہی گھروں میں گندا پانی آنا شروع ہو جاتا ہے۔اس موقع پر محلہ لیز پورہ کے رہائشی چودھری طارق عوامی کونسلر اور دکاندار حاجی محمد شفیع نے بتایا کہ ان کی گلیوں میں کئی کئی روز تک سینٹری ورکر نہیں آتا ہے۔ حاجی گلزار اور رحمت گجر نے بتایا کہ سینٹری ورکرز کے نہ آنے پر کوڑا کرکٹ گھروں کے باہر پڑا رہتا ہے اور اس میں سیوریج کے بند ہونے پر کوڑا کرکٹ سیوریج کے مین ہولز میں چلا جاتا ہے جس سے سیوریج کی بندش میں مزید مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں اور سیوریج کا پانی گٹروں سے گھروں اور گلیوں میں جمع ہو جاتا ہے۔ اس پر متعدد بار سینٹری انسپکٹر اور دروغہ کو شکایات کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہ۔ اس پر علاقہ کے وائس چیئرمین چودھری ارشد محمود نے بھی کوڑا کرکٹ کئی کئی روز تک پڑا رہنے کی شکایات کا ذکر کیا جبکہ دکاندار افتخار احمد، حاجی احسان احمد، لیاقت علی، چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی ندیم احمد رحمانی، ڈاکٹر شراز احمد، طاہر جاوید قریشی، منور چشتی ایڈووکیٹ اور حیدر شاہ نے بتایا کہ گلی نمبر4 عثمان نگر میں کئی کئی روز سے صفائی نہ ہونے اور کوڑاکرکٹ پڑے رہنے سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔ محلہ عثمان نگر کی گلی نمبر3کے مکین محمد منیر ، حاجی سعیداحمد، رحمت گجر،جاوید قریشی ، شکیل بھٹی ،بابا شوکت نے بتایا کہ گزشتہ چھ سات دنوں سے صفائی کی صورتحال ابتر ہے۔ اس موقع پر سولنگ روڈ کے رہائشی سیٹھ خالد، محمد عمر، شاہین ہوٹل والے محمد شاہین، محمد آصف دکاندار اور عثمان کالونی کے رہائشی علی، افتخار بھولا، محمد امین کباڑیہ و دیگر نے صفائی کی ناقص صورتحال کا رونا رویا، جبکہ بجلی کی لٹکتی ہوئی تاروں پر چیف ایگزیکٹو لیسکو کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح نور کالونی کے رہائشی سیٹھ ایوب، محمد سعید، چودھری مشتاق احمد نے بتایا کہ صفائی نہ ہونے کے باعث کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پڑے ہی۔ لارڈ میئر نوٹس لے کر اس علاقہ میں صفائی کی صورتحال کوبہتر بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1