اٹلی میں بس حادثہ ٗ 16 افراد ہلاک ٗ 35 سے زائد زخمی

اٹلی میں بس حادثہ ٗ 16 افراد ہلاک ٗ 35 سے زائد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (اے این این)اٹلی کے شمالی شہر ویرونامیں بس حادثے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ٗ35سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ اٹلی حکام کے مطابق اٹلی کے شہر ویرونا کے قریب موٹر وے پر بس میں آگ اس وقت لگی جب وہ سڑک کے کنارے پر رکھی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی تاہم حادثے میں 16افراد ہلاک اور 35سے زیادہ زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس میں ہنگری کے ایک اسکول کے 15سے 17برس کے ٹین ایجرز سوار تھے۔واضح رہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اٹلی کا سیاحتی دورے پر تھی۔

مزید :

عالمی منظر -