نائیجیریا میں ٹرمپ کے حامی مظاہرین پرفائرنگ ، 20 افرادہلاک،53گرفتار

نائیجیریا میں ٹرمپ کے حامی مظاہرین پرفائرنگ ، 20 افرادہلاک،53گرفتار

ابوجہ(این این آئی)نائیجیریامیں ٹرمپ کے حامی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ 53گرفتارکرلیے گئے ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرہ علیحدگی پسندتنظیم کی جانب سے پورٹ ہارکورٹ میں کیاجارہاتھا۔حکام نے ہلاکتوں کی اطلاعات کی تردیدکی تاہم 53 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں پولیس کے تصادم کے نتیجے میں ہوئیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوباما پسند نہیں، ٹرمپ ایک حساس لیڈر ہیں اوروہ ہماری آزادی کے لیے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر