پاکستان کا استحکام پوری امت اور جنوبی ایشامیں امن کیلئے ضروری ہے ٗ دختران ملت

پاکستان کا استحکام پوری امت اور جنوبی ایشامیں امن کیلئے ضروری ہے ٗ دختران ملت

سری نگر ( اے این این ) دختران ملت نے پاراچنار بم دھماکے میں لقمہ اجل ہونے والے افراد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا استحکام پوری امت اور جنوبی ایشامیں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔پارٹی ترجمان نے کہا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں ہماری ہمدردیاں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔اس دوران پارٹی سربراہ آسیہ اندرابی نے کہا کہ ریاست کی اسمبلی میں کشمیری پنڈتوں کے حوالے سے پاس کی گئی قرار داد کی کوئی وقعت نہیں کیونکہ اس اسمبلی کی بذات خود کوئی قانونی جوازیت ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنڈتوں کو کسی نے وادی سے نہیں نکالا اور نہ ہی ہم ان کو واپس آنے کیلئے التجا کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ لوٹنا چاہتے ہیں تو ان کو انہیں علاقوں میں رہنا ہوگا جہاں سے چلے گئے تھے جبکہ الگ کالونیوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید : عالمی منظر