پنڈتوں کے نام پر علیحدہ بستیوں کا قیام منصوبہ بند سازش ہے ٗجماعت اسلامی

پنڈتوں کے نام پر علیحدہ بستیوں کا قیام منصوبہ بند سازش ہے ٗجماعت اسلامی

سری نگر ( اے این این ) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کو یہ طرہ امتیاز حاصل رہا ہے کہ یہ جماعت ریاست کے ہر طبقے، ہر خطہ اور ہر علاقے کے لوگوں کی ترجمان اور من پسند جماعت رہی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے گذشتہ دنوں نیشنل کانفرنس کارگذار صدر عمر عبداللہ کی طرف سے اسمبلی کے ایوان میں مہاجر پنڈتوں، سکھوں اور مسلمانوں کی گھر واپسی کیلئے جو قرارداد پیش کی، وہ اس بات کی عکاس ہے کہ نیشنل کانفرنس ہی ایک ایسی واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے جو سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر پنڈتوں کی گھر واپسی کی خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر پنڈتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگیاں سدھارنے کیلئے جتنا کام نیشنل کانفرنس نے کیا ہے اتنا کام کسی اور نے نہیں کیا۔ ترجمان نے کہا کہ مختلف جماعتوں اور مختلف عناصر نے پنڈت برادری کے جذبات اور احساسات کا استحصال کیا اور اپنے مفادات حاصل کئے لیکن نیشنل کانفرنس ہمیشہ خلوص کے ساتھ کشمیری سماج کے اس ناقابل تنسیخ حصے کی فلاح و بہبود اور وطن واپسی کیلئے کام کرتی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت برادری کو نیشنل کانفرنس اور شیخ محمد عبداللہ کی ان خدما ت اور ان اقدامات کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو اس رہنما نے پنڈت برادری اور دیگر اقلیتوں کیلئے ہر نازک موڑ پر اٹھائے۔ انہوں نے پنڈت برادری کو خبردار کیا کہ وہ ان عناصر سے ہوشیار رہیں جو دوغلی پالیسی چلا کر آپ کو ٹکڑوں میں بانٹ کر اپنے مفادات حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ہندوستان کو ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کو مذہبی رواداری ، بھائی چارہ اور سیکولر کردار کے اعلی قدروں کا درس دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر